۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/مجلس علماء ھند شعبہ قم کے زیراھتمام «آرایس ایس کے اھداف اور اس سے مقابلہ کا طریقہ» کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ھند شعبہ قم کے زیراھتمام «آرایس ایس کے اھداف اور اس سے مقابلہ کا طریقہ» کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس نشست میں سرزمین ھندوستان کے علماء کرام شرکت کریں گے ۔

صدر مجلس علماء ھند شعبہ قم حجت الاسلام سید احمد رضا رضوی زرارہ نے اس پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: ھندوستان کے حالیہ مسائل اور شدت پسند تنظیم آرایس ایس  کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر ایک علمی اور تجزیاتی نشست کا اھتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین اور محقق حجت الاسلام عاکف رضا تقریر کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ نشست١٠ شوال مطابق ۲ جون بروز سہ شنبہ، ٦بجے شام میں دفتر مجلس علماء ھند شعبہ قم، امام خمینی(رہ) روڈ، گلی نمبر 40 سائڈ گلی 19، بلاک 183 میں منعقد ہوگی۔

رابطہ نمبر: +98-9197453711

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .