۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ننھے بچوں میں علمی مسابقہ و تقسیم اسناد

حوزہ/ ادارہ محبّانِ امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جانب سے  صوبہ بہار کے راجدھانی پٹنہ میں غدیر کی مناسبت سے علمی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا عنوان حفظ ۲۰ احادیث حضرت علی علیہ السلام مع حوالہ یا حفظ ۵ سورہ اور آیت الکرسی تھا-

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پٹنہ/ ادارہ محبّانِ امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جانب سے  صوبہ بہار کے راجدھانی پٹنہ میں غدیر کی مناسبت سے علمی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا عنوان حفظ ۲۰ احادیث حضرت علی علیہ السلام مع حوالہ یا حفظ ۵ سورہ اور آیت الکرسی تھا-

جسمیں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ۴ اگست ۲۰۲۱  کو مسجد قاسم حسین خاں،گذری پٹنہ سیٹی میں پہلا،دوسرا اور تیسرے انعام سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی دیگر تمام بچوں کو بھی انعامات دیئے گئے۔ جلسے میں امام جمعہ پٹنہ و دیگر علماء کرام کے علاوہ مقامی مومنین بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .