حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں کورونا وبا کے سبب اقتصادی کمزوری دیکھتے ہوئے بچوں کی پڑھائی کے لئے فکر مند، سرپرستوں کے لئے فیس ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ کئی اسکولوں سے فیس جمع کرنے کے لئے فون کال اور میسج بھیجے جارہے ہیں۔
فیس معافی کے لئے کئی ضلعوں میں مانگ بھی اٹھ رہی ہے ایسے میں راجدھانی لکھنو کے مصاحب گنج واقع کم فیس میں اچھی تعلیم کے لئے مشھور طہ اسکول نے سرپرستوں کو بغیر ان کی ڈیمانڈ کے ہی تین ماہ کی فیس معاف کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔
طہ اسکول کی جانب سے سرپرستوں کو میسج بھیج کر بتایا گیا ہے کہ ان کو تین ماہ کی فیس نہیں جمع کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ طہ اسکول نے اس سے قبل لاک ڈاؤن میں غریبوں کے گھر راشن بھی بھیجنے کا کام کیا تھا۔ معلوم ہو کہ اس سے قبل شعاع گرلس کالج بھی فیس معافی کا اعلان کیا ہے ۔اب دوسرے اسکولوں پر بھی سرپرستوں کی نگاہیں بڑی امیدوں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔