۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
بزم مسالمہ

حوزہ/ مولانا شمع محمد رضوی کے بیان کے مطابق، اس بزم مسالمہ کا سلسلہ۱۴سال سے رواں اور دواں ہے، اور اسکا استقبال بھی بہت زیادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن وعترت فاونڈیشن کی جانب سے جہاں ایام فاطمیہ کے موقع پرعلمی نشست،مجالس ،مسابقہ،کتاب کا رسم اجرا اورجگہ جگہ مجالس عزا کا انتظام کیاجاتاہے وہیں پہ شعراء ام الائمہ (ع) کے لئے مصرعہ بھی دیا جاتاہے تاکہ اپنے کلام سے ترویج شخصت بی بی دوعالم کرسکیں،اس سال کے مصرعہ طرح "فاطمہ کاغم عقیدت سےمناناچاہیے" ہر شاعر نے بھر پورحوصلے کے ساتھ اشعار کے ساتھ سامعین کے قلوب کو منور کیا۔

حجہ الاسلام والمسلمین بانی قرآن وعترت فاونڈیشن مولانا شمع محمد رضوی کے بیان کے مطابق، اس بزم مسالمہ کا سلسلہ۱۴سال سےرواں اور دواں ہے، اور اسکا استقبال بھی بہت زیادہ ہے،ان مبارک ایام کی برکت سے ہرگھرمیں ہرسال بی بی دوعالم کے عنوان سے ایک جدید اور بہترین کلام سامنے آجاتاہے جس سے فردی اور بعض گروہی پروگرام میں اشعار آمادہ مل جایاکرتے ہیں،یہ فقط لطف حضرت فاطمہ زہرا (س) ہے اسکے علاوہ کچھ بھی نہیں اس شعر کے ساتھ ساتھ آجکا یہ بزم مسالمہ اگلے سال تک ملتوی کیا گیا اور تمام مومنین نے شعراء ام ابیھا کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں دی۔

اس پروگرام کے اساتیذ اور تحلیل گر روحانیوں نے اس عنوان پہ تحلیل کرتے ہوئے فرمایا؛ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی معنوی میراث۔۔عبادی،سیاسی اجتماع زندگی،اور آپکے اقوال، کی،قیمتی،معنوی میراث تمام مسلمان،اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنے لئے نمونہ عمل قراردیتے ہیں اور اسلامی آثار میں جانماز فاطمہ زہرا (س)،مصحف فاطمہ زہرا (س) کا تذکرہ کرتے ہیں کہ وقت کی تنگی کی وجہ سے آیندہ اس معنوی میراث کو پیش کیا جائیگا اخلاقی،فقہی،اعتقادی اوراحادیث وروایات بھی آپ سے بہت زیادہ منقول ہیں کہ شیعہ اورسنی دونوں نے اس مستند فاطمہ زہرا (س) کا نام ذکر کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .