حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت علیہ السلام کی عالمی اسمبلی کے ممبر سید طاہر الہاشمی نے اسلامی دنیا کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی آیت اللہ محمد علی تسخیری کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے۔
ہم اسلامی دنیا کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سابق چیئرمین آیت اللہ محمد علی تسخیری کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ وہ مذاہب کے مابین اتحاد و یکجہتی اور جدوجہد کے شعبے میں ایک عظیم شخصیت تھے۔
ہم یہاں پر امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کی راہ میں آیت اللہ تسخیری کی عظیم کاوشوں کو یاد کرتے ہیں اور ہم اس سمت میں ان کے عظیم کردار کا شکریہ اور قدر کرتے ہیں۔
آیت اللہ تسخیری نے اپنی پوری زندگی مذاہب کے مابین اتحاد و اتفاق کے لئے وقف کردی اور حزب اختلاف کے بہت سے تصورات کو درست کیا۔
ہم آیت اللہ تسخیری نے اپنی زندگی کے دوران مسلمانوں اور مختلف مذاہب کے مابین محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو بر قرار رکھنے کی جدوجہد میں جو عظیم کردار ادا کیا ہے اس کی تعریف کرتے ہیں۔
مرحوم نے بین الاقوامی فورمز اور ملکی کانفرنسوں میں مشترکہ مسائل اور امور کو اٹھایا اور سن 2000 میں، قاہرہ میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کی ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران ، انہوں نے میگزین میں ایک پریس کانفرنس اور ان کے بارے میں ایک قیمتی اور لمبا انٹرویو دیا۔
اور یہ انٹرویو الاھرام العربی میگزین میں بعنوان "مذاہب کے مابین ہونے والے تناسب اور شیعہ اور سنی فقہ کے مابین اختلافات" کے بارے میں ایک قیمتی اور لمبی گفتگو شائع ہوئی۔
ہم آیت اللہ تسخیری کے عظیم اور معزز مقام سے واقف ہیں اور ان کی کمی آسانی سے تلافی نہیں ہو گی ۔ ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطاء فرمائے اور ہمیں توفیق دے تاکہ ہمارے درمیان ایسے لوگ ہوں جو اتحاد و یکجہتی کے لئے جدوجہد کریں۔
سید طاہر الہاشمی
مصر،ممبر مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام