حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں اساتذہ کی انجمن نے آیت اللہ حاج شیخ محمد علی تسخیری کی وفات کے موقع پر تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے ۔
بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے :
انا لله و انا الیه راجعون
بسم الله الرحمن الرحیم
عالم اسلام کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی اور مجلس خبرگان رہبری کے ممبر پُر عزم اور متقی عالم دین ، آیت اللہ حاج شیخ محمد علی تسخیری رح کی رحلت ، مصائب اور دکھ کا باعث بنی۔
اس مجاہد عالم دین نے علمی، عملی طاقت اور دانشمندی کے ساتھ ، اسلامی مذاہب کے مابین تعلقات کو فروغ دینے ، اسلامی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے ایک قدم اٹھایا اور اسلامی اتحاد کو فروغ دینے اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک منطقی اور جامع اقدام کے ساتھ ، اسلام اور انقلاب کے بلند و بالا اہداف پر اپنی بابرکت زندگی گزاریں ۔
حوزہ علمیہ قم کی اساتذہ کمیٹی اس عظیم عالم دین اور امام راحل (رح) و رہبر معظم انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھی کی رحلت پر حضرت بقیة الله الاعظم عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ، مقام معظم رہبری مدظله العالی ، مراجع عظام تقلید اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات، مغفرت اور رحمت الہی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہے ۔
والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته
محمد یزدی
سربراہ شورای عالی جامعہ مدرسین حوزه علمیه قم
آپ کا تبصرہ