۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا اشتیاق حسین

حوزہ/ آیت اللہ صافی کی زندگی بہت سادہ تھی آپ طلاب سے خاص لگاؤ رکھتے تھے اور عزاداری امام حسین (ع) اور عزاے فاطمیہ  کا خاص اہتمام کرتے تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی المناک وفات کی خبر سن کر جامعہ ابوطالب (ع) و جامعہ خدیجہ الکبری میں غم کی لہر دوڑ گئی اور دونوں حوزوں میں آپ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

اس موقع پر مدیر جامعہ حجة الإسلام مولانا اشتیاق حسین صاحب قبلہ تعزیتی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا آج کا دن ملت تشیع اور حوزات علمیہ کے لیے بہت سخت دن ہے چونکہ آج ایک عظیم محقق مؤلف مصنف اور مرجع تقلید جس نے بے انتہا خدمات دین کی ملکوت اعلی کی طرف سفر کر گیے آیت اللہ صافی کی زندگی بہت سادہ تھی آپ طلاب سے خاص لگاؤ رکھتے تھے اور عزاداری امام حسین (ع) اور عزاے فاطمیہ کا خاص اہتمام کرتے تھے ۔

بم اس موقع پر امام زمان عجل کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ساتھ ہی رہبر معظم مراجع کرام علماء اعلام طلاب کرام آپ کے تمام‌شاگردوں خصوصاً آپ کے غمزدہ خانوادے کی خدمت میں بھی تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداے متعال میں دعا گو ہیں کہ آپ کو آپ کی خدمات کی بہترین جزا عطا فرمائے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .