۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت الاسلام سید صادق رضوی

حوزہ/ شیخ الفقہا نے مکتب اہل بیت(ع) کی ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں شاندار اور عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں جن میں ان کی 80 سے زائد کتابوں کی تالیف اور تصنیف بھی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز تبلیغات امام رضا (ع) سانکو کرگل/لداخ(ہندوستان) کی طرف سے آیت اللہ العظمٰی لطف اللہ صافی گلپایگانی رح کے رحلت کی مناسبت پر مجلس ترحیم وفاتحہ خوانی منعقد ہوئی۔

تلاوت قران مجید کے اختتام پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز تبلیغات امام رضا علیہ السلام کے چیرمین حجت الاسلام سید صادق رضوی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپایگانی رح کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حضرت ولی العصر ، رہبر معظم معظم انقلاب اسلامی،مراجع عظام, خانوادہ مرحوم و مومنین کے خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

موصوف نے مرحوم کے دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی کی فقہ،اصول، کلام، تفسیر، اخلاق، حدیث، تاریخ اسلام وغیرہ میں فراوان تصنیفات ہیں اور اشعار کا دیوان بھی چھپ چکا ہے لیکن ان کے اہم ترین اور قابل توجہ آثار وہ کتابیں ہیں کہ جو آپ نے فرھنگ مہدویت اور انتظار کی تفسیر و تشریح میں لکھیں اور بہت سے شبھات کا تحقیقی جواب دیا، اگر دیکھا جائے تو یہ کتابیں قبلہ محترم کے امام وقت حضرت ولی العصر ارواحنا لہ الفداء سے خالص عشق و ارادت کی ترجمان ہیں اس حوالے سے آپ کی طرف سے جو اہم ترین کتابیں سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں : منتخب الاثر فی الامام الثانی عشر، امامت و مہدویت، العقیدہ، المہدویت، نوید امن و امان، اصالت مہدویت، ، انتظار عامل مقاومت و حرکت، فروغ ولایت در دعای ندبہ، وابستگی جہان بہ امام زمان، معرفت حجت خدا اور شرح دعای اللھم عرفنی نفسک۔

آخر میں موصوف نے فرمایا کہ شیخ الفقہا نے مکتب اہل بیت(ع) کی ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں شاندار اور عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں جن میں ان کی 80 سے زائد کتابوں کی تالیف اور تصنیف بھی شامل ہے۔

انہوں نے علمی، عملی اور اخلاقی میدانوں درخشاں اور عظیم الشان نمونے قائم کئے ہیں جو آئندہ نسلوں خاص طور طلاب کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

مرحوم آیت اللہ العظمی صافی انقلاب اسلامی، حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اہم اور مضبوط حامی تھے۔

حوزہ علمیہ کے اس مضبوط اور مستحکم ستون کے فقدان پر حضرت ولیعصر (عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ اور مرحوم کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .