حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں آیت اللہ صافی گلپایگانی کے رحلت کی مناسبت پر مجلس ترحیم وفاتحہ خوانی کا انعقادکیا گیا اور مرجع عالی قدر مرحوم آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔
تلاوت قران کے اختتام پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام شیخ محمد حسین اخلاقی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حضرت ولی العصر ؑ ، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مد ظلہ اور مومنین کے خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔
موصوف نے مرحوم کے دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فقہاے قم میں سب سے سن رسیدہ اور متقی تھے ۔موصوف نے اسلامی تصانیف کی شکل میں عالم تشیع کے لئے ایک گرانقدر سرمایہ اپنے پیچھے چھوڑا ہے جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ اور مرحوم کی علمی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک عالم باعمل کی موت ایک قوم کی اموات سے بھی زیادہ نقصان قراردیا جاتاہے ۔آخر میں مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔