۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
News ID: 400286
2 جولائی 2024 - 11:02
جشنِ حلف برداری

حوزہ/ عزاء خانہ گلزار زینبؑ یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ کے موقع پر نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی جشنِ غدیر و مباہلہ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ

اس مبارک موقع پر یورپ کے قدیمی امام بارگاہ، عزاء خانہ گلزار زینبؑ میں جشن غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران نو منتخب کابینہ کی حلف برداری بھی منعقد ہوئی۔

تقریب میں نو منتخب مرکزی کابینہ اور آڈٹ کمیٹی کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں مقامی کمیونٹی اور تنظیمی اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ

تفصیلات کے مطابق، تنظیمی منشور اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، صدر سید مجاہد حسین بخاری، نائب صدر چوہدری ضیاء اللہ، سیکریٹری جنرل محمد سعید حسین، معاون سیکریٹری جنرل غلام حیدر سیال، سیکریٹری فنانس محمد وقاص چیمہ، معاون سیکریٹری فنانس سید عاصم عباس رضوی اور آفس سیکریٹری راجہ اسد بشیر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تین رکنی آڈٹ کمیٹی کا حلف لینے والوں میں سید غلام رضا شیرازی، چوہدری اسلم مومن اور سید صدا حسین شاہ شامل تھے۔

یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ

تقریب کے دوران عزاء خانہ گلزار زینبؑ کے بانی رکن اور سرپرست اعلیٰ سید انور حسین کاظمی نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری کی۔

اس پروقار تقریب میں عزاخانہ گلزار زینبؑ پیریا کے نگران سید اشیر حیدر نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مقاصد اور منشور پر روشنی ڈالی۔

یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ

انہوں نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر عزاخانہ کی ترقی اور عزاداری کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

یونان میں جشنِ غدیر و مباہلہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .