۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
محمد سعیدی آریا

حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے کہا کہ جو شخص حجت خدا اور اختیار راہ ولایت سے منہ موڑے گا وہ گمراہ ہو جائے گا، اگر کسی کا دل گناہوں سے آلودہ ہو اور حق سے منحرف ہو جائے تو قرآن کی آیات اور روایات اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی، اگر انسان قسی القلب ہو جائے اور اس کے دل پر پردہ پڑ جائے تو سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 6 کے مطابق دین کتنی بھی اسے نصیحت کرتا رہے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے گزشتہ شب کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں خطاب کرتے ہوئے عید اکبر عید غدیر خم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس دن امیر المومنین علی بن ابی طالب (ع) کے اعلان ولایت کی وجہ سے شیطان نے تین بار چیخ ماری اور گریہ کیا اور اپنی بے بسی کا اظہار کیا ،کیونکہ اعلان غدیر کے ساتھ ہی تمام لوگوں کے لیے باب ہدایت کھل گیا ۔

انہوں نے مزید کہا: زمانہ جاہلیت میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس معاشرے کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ لوگ آیات الٰہی کا مفہوم درک کرنے لگے اور انہیں عرفان الہی حاصل ہو گیا، پیغمبر اکرم (ص) کے 23 سالہ مشن نے لوگوں کے دل و جان میں نمایاں تبدیلی پیدا ہو گئی، اگر پیغمبر اکرم (ص) کے بعد بھی اسی طرح امام علی علیہ السلام کے ہاتھوں انسان سازی کا کام جاری رہتا تو یقینی طور پر انسان کی زندگی کے ہر موڑ پر دین اور خدا کی حاکمیت نظر آتی ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے کہا: غدیر صرف جشن و محفل کا نام نہیں بلکہ ہمیں ولایت علیؑ کو دل قبول کرنے کے بعد دوسروں تک اس پیغام کو پہنچانا چاہئے، کیوں کہ اگر لوگ ولایت سے منحرف نہ ہوتے تو لوگوں کے درمیان اختلاف نہ ہوتا۔

خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے کہا : جو شخص حجت خدا اور اختیار راہ ولایت سے منہ موڑے گا وہ گمراہ ہو جائے گا، اگر کسی کا دل گناہوں سے آلودہ ہو اور حق سے منحرف ہو جائے تو قرآن کی آیات اور روایات اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی، اگر انسان قسی القلب ہو جائے اور اس کے دل پر پردہ پڑ جائے تو سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 6 کے مطابق دین کتنی بھی اسے نصیحت کرتا رہے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .