ہفتہ 14 جون 2025 - 04:03
اس وحشیانہ حملے سے اسرائیل کی جنایت اور فضائی راستہ دینے والے ممالک کی خیانتیں واضح ہوتی ہیں: مولانا سید اشرف علی الغروی 

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو/ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ (سوره شعراء، آیت 227)

اور ظالموں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام کو پلٹ کر جائیں گے۔

انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ایران پر اسرائیل نے شب جمعہ سحر کے ہنگام حملہ کیا۔ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم سائنس داں، عسکری شخصیات اور عام شہری شہید ہو گئے اور متعدد اہم مراکز کو بھی نقصان پہنچا۔

اس ظالمانہ اور بزدلانہ حملے سے جہاں اسرائیل کا جرم و جنایت دنیا پر واضح ہوتا ہے وہیں ان ممالک کی خیانتیں بھی روشن ہوتی ہیں جنہوں نے اس کو ایران پر حملے کے لئے فضائی راستہ دیا۔

اس وحشیانہ حملے نے ایک بار پھر عالم انسانیت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ ایسا اقدام کریں کہ یہ وحشی و ظالم اپنے وحشیانہ اور ظالمانہ حملہ سے رک جائے تا کہ دنیا امن و امان محسوس کرے۔

ہم! ملت ایران خصوصا سوگوار کنبہ بالاخص آیۃ اللہ خامنہ ای دام ظلہ کی خدمت تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے علوئے درجات اور ملت اسلامی و ایمانی کی سر بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

والسلام

سید اشرف علی الغروی

16 ذی الحجہ 1446 ہجری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha