۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
مجلسِ عزاء کشمیر

حوزہ/25 صفر المظفر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں درگنڈ بمنہ میں دن بھر مجلسِ حسینی کا اہتمام رہا جہاں تنظیم کے ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درگنڈ بمنہ میں عزاداروں کی بڑی تعداد سے حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی۔ ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالسِ عزاء، کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

آغا صاحب نے بانی شیعیانِ کشمیر سید میر شمس الدین اراکیؒ کے بارے میں نازیبا اور رقیق الفاظ کے استعمال پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانیہ تاریخ اور دین سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے ورنہ جس عصر کے بارے میں یہ بات کی جاتی ہے اس کے ساتھ بانی شیعیانِ کشمیر کا بہت دور کا واسطہ ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ ایسے بیانات سے اتحاد کو پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .