۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے دُربل بمنہ بڈگام میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے دُربل بمنہ بڈگام میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

حضرت زہراء (س) کی زندگی ہماری بیٹیوں کے لئے نمونۂ عمل ہے، آغا حسن

تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کر کے اسیرانِ شام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مجلس کے اختتام پر جلوس علم از خانہ محمد ابراہیم بٹ برآمد ہوکر جدید امام بارگاہ دُر بل بمنہ بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔

مجلسِ حسینی سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسیران کربلا کے کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شام و کوفہ میں پیش آئے جگرسوز حالات و واقعات بیان کئے۔

آغا صاحب نے وادی میں حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیوں کے لئے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ذات بہترین نمونہ ہے۔ آج جو مختلف پروگراموں میں ہماری بیٹیاں بے راہ روی کی شکار ہیں، اس کا قلع قمہ کرنے میں خاندانی تربیت کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ فلسطین میں مسلسل دھماکے اس بات کا عکاس ہیں کہ عنقریب ظلم ظالمین کے ہمراہ ختم ہوگا۔ ان شاء اللہ

حضرت زہراء (س) کی زندگی ہماری بیٹیوں کے لئے نمونۂ عمل ہے، آغا حسن

حضرت زہراء (س) کی زندگی ہماری بیٹیوں کے لئے نمونۂ عمل ہے، آغا حسن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .