۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام تلرزو بانڈی پورہ میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام تلرزو بانڈی پورہ میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ حسب روایت قدیم جلوس علم بر آمد کیا گیا، جو آستانہ عالیہ میر دانیالؒ میں اختتام پذیر ہوا۔

مجلسِ حسینی سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسیرانِ کربلا کے کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شام و کوفہ میں پیش آئے جگر سوز حالات و واقعات بیان کئے۔

آغا صاحب نے وادی کی حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کشمیر میں عزادار اور عزاداری کو بدنام کرنے کے لئے بہت ایجنسیاں کام کررہی ہیں جن کا قلع قمہ کرنے تک جوانوں کو محفوظ رہنے کی ضرورت ہیں آج جہاں مجالسِ حسینی کو بند کرنے کے لئے مختلف حربے آزمائے جاتے ہیں وہی جلوس عزاء میں نوجوان بے راہ روی کے شکار ہوتے ہوئے مختلف نعروں اور پرچموں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ عزاداری اور جلوس حسینی کا چہرہ مسخ کی ناقابلِ برداشت سازش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • حاجی علی محمد IN 16:05 - 2024/08/06
    0 0
    بالکل درست۔۔ جہاں واقع کربلا آج فلسطین، غزہ۔ پارہ چنار ، نائجیریا وغیرہ ، کی شکل میں بنی نوع انسان کو واضع کرتا ہے اور اسکا احساس دلاتا ہے کہ وہ واقع کوئ افسانہ نہیں تھا بلکہ آجکی طرح اسوقت بھی نام نہاد مسلمان موجود تھے مگر دین سے کوسوں دور۔ اس لےء عزاداروں کو مطلب پرست سیاسی و مسلکی قیادت سے بالکل ہوشیار رہنا چاہیےء تاکہ عزاداری کا اصلی ہدف کہیں کھو نہ جاےء۔