۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
ممثل قائد الثورة في العراق يدعو إلى ضرورة الدفاع عن المظلومين في جميع أنحاء العالم

حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے کربلائے معلی میں منعقدہ "شہدائےبحرین" نامی کی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (علیہ السلام) کے راہ پر گامزن رہتے ہوئے اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے کربلائے معلی میں منعقدہ "شہدائےبحرین" نامی کی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (علیہ السلام) کے راہ پر گامزن رہتے ہوئے اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع کرنا ضروری ہے۔

آیت اللہ حسینی نے کربلا اور نجف میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے اجتماع کو ظلم کے خلاف عدل کے خواہاں لوگوں کا مظاہرہ قرار دیا۔ انہوں نے کربلا کے واقعہ کو حق اور باطل کے درمیان ایک معرکہ قرار دیا جس میں امام حسین (علیہ السلام) اور ان کے وفادار اصحاب نے انسانیت کی معراج کو ظاہر کیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح کوفہ کے لوگ، جنہوں نے امام حسین (علیہ السلام) کو 12000 خط لکھ کر اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا، بعد میں ان کے خلاف صف آراء ہو گئے۔ نیز، انہوں نے امام حسین (علیہ السلام) کے میدانِ کربلا میں اپنے کم سن فرزند حضرت علی اصغر (علیہ السلام) کو دشمنوں کے سامنے پیش کرنے کا ذکر کیا، جس سے دشمن کی بدخواہی اور سنگدلی سب پر عیاں گئی۔

آیت اللہ حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ کربلا کا مسئلہ صرف شیعہ نہیں بلکہ ایک اسلامی اور انسانی مسئلہ ہے، اور امام حسین (علیہ السلام) کی شہادت نے اسلام کو عظیم نقصان سے بچایا۔ انہوں نے اربعین کی واک کو ظلم کے خلاف ایک عالمی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوموں کے دفاع کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں، انہوں نے بحرین کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو اس نمائش کے انعقاد کے ذمہ دار تھے اور ان کی بصیرت کی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ظالموں کے شر سے آزاد کرے اور ان کے علاقوں کو ظالموں کے شر سے پاک کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .