۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ: امریکہ اپنی علنی موجودگی میں جتنا شر پھیلا رہا تھا، اپنی غیر موجودگی میں اس سے بڑھ کر شر پھیلا رہا ہے۔ افغانستان کا موجودہ سنگین بحران امریکہ کے اسی شیطانی منصوبے کا حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور: تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ بہت عرصے سے امریکہ، اسلامی ممالک میں ایک فری زون قائم کرنا چاہتا ہے، جیسا کہ وہ پہلے عراق و شام میں قائم کرنا چاہتا تھا لیکن ناکام ہوا، جہاں کسی کی بھی حکومت کے بغیر صرف امریکہ کی اجارہ داری ہو، ہرج و مرج و لاقانونیت ہو، ساری دنیا کے دہشتگرد وہاں جمع ہوں اور امریکہ گوانتاناموبے کی طرح اس سرزمین کا نظام چلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس ناپاک مقصد کیلئے افغانستان کی سرزمین کا انتخاب کیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی فوج، افغان حکومت، افغان فوج و پولیس کا بھی صفایا کروا دیا اور ایک بدحال و دیوالیہ ملک طالبان کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو تسلیم بھی نہیں کیا اور امریکی سینٹ میں طالبان کی مدد کرنے والوں کو سزا دینے کا قانون بھی پاس کیا۔ امریکہ اپنی علنی موجودگی میں جتنا شر پھیلا رہا تھا، اپنی غیر موجودگی میں اس سے بڑھ کر شر پھیلا رہا ہے۔ افغانستان کا موجودہ سنگین بحران امریکہ کے اسی شیطانی منصوبے کا حصہ ہے۔

علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ فقط امت مسلمہ کشمیر، فلسطین و افغانستان کو نجات دے سکتی ہے۔ اس سارے صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے۔ لہذا ارباب اختیار کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت نہیں چل رہی تو چھوڑ کر کسی اور کے حوالے کر دینی چاہیے۔ اب دیوالیہ سے آگے ایسی کونسی حالت ہے جہاں تک ملک کو پہنچا کر یہ حکومت دم لے گی؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .