اتوار 25 اکتوبر 2026 - 19:39
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ

حوزہ/ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نجف اشرف میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ نکالا گیا، جس کی قیادت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے کی۔ جلوس میں علماء، اساتذہ، حوزہ علمیہ کے طلاب اور مختلف اسلامی ممالک سے آئے ہوئے مومنین سمیت عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور قبائلی شیوخ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نجف اشرف میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ نکالا گیا، جس کی قیادت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے کی۔ جلوس میں علماء، اساتذہ، حوزہ علمیہ کے طلاب اور مختلف اسلامی ممالک سے آئے ہوئے مومنین سمیت عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور قبائلی شیوخ نے شرکت کی۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ

13 جمادی الاول کو آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر سے حرم حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام تک نکالے جانے والے اس جلوس میں شرکاء نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد تازہ کی اور غم و اندوہ کے ماحول میں اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت، ولایت اور وفاداری کی تجدید کی۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے عزائے فاطمیہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اہل بیت علیہم السلام سے وفاداری کی تجدید اور حقیقی دین محمدی سے وابستگی کے اظہار کا ذریعہ قرار دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ

اس موقع پر مرجع تقلید کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس عزائے فاطمیہ ظلم، ناانصافی اور دہشت گردی کے خلاف اعلانِ برائت، حق و انصاف کے راستے پر ثابت قدمی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے گئے مظالم کی یاد تازہ کرنے کا مظہر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha