حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایامِ فاطمیہ کے موقع پر سالانہ مرکزی جلوسِ عزاءِ فاطمیہ ان شاء اللہ 13 جمادی الاول 1448 ہجری، مطابق 25 اکتوبر 2026ء، بروز اتوار صبح 8 بجے برآمد ہوگا۔ جلوس مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی قیادت میں نکالا جائے گا۔
اس جلوس کا مقصد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی دردناک شہادت کی مناسبت پر امامِ زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و پرسہ پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر عزادارانِ اہل بیت علیہم السلام، امامِ زمانہؑ کی خدمت میں نائبِ امامؑ کی معیت میں سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ پیش کریں گے۔
سالانہ مرکزی جلوسِ عزاءِ فاطمیہ نجف اشرف میں واقع مرکزی دفتر سے شروع ہو کر حرم مطہر حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام تک پہنچے گا۔
یہ جلوس ایامِ فاطمیہ میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے عقیدت و محبت کے اظہار اور ان کی مظلومیت و شہادت کی یاد تازہ کرنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔










آپ کا تبصرہ