ہفتہ 17 اکتوبر 2026 - 09:13
حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیاب قرار پانے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب

حوزہ/ حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی علمی و تعلیمی فضا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور قابلِ تحسین کانفرنس کا انعقاد، ایک خوش آئند اور قابلِ فخر اقدام ہے، جس کا مقصد رواں سال امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی، ان کی علمی خدمات کا اعتراف اور مستقبل میں مزید علمی ترقی و کامیابیوں کے لیے ان کی تشویق کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی علمی و تعلیمی فضا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور قابلِ تحسین کانفرنس کا انعقاد، ایک خوش آئند اور قابلِ فخر اقدام ہے، جس کا مقصد رواں سال امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی، ان کی علمی خدمات کا اعتراف اور مستقبل میں مزید علمی ترقی و کامیابیوں کے لیے ان کی تشویق کرنا تھا۔

حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیاب قرار پانے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب

رپورٹ کے مطابق، یہ بابرکت اور علمی محفل، ہیئاتِ طلابِ پاکستان، (ہیئتِ طلابِ بلتستان، ہیئتِ طلابِ سندھ، ہیئتِ طلابِ پنجاب، ہیئتِ طلابِ خیبر پختونخوا، ہیئتِ طلابِ گلگت اور ہیئتِ طلابِ جموں وکشمیر) کے باہمی تعاون، اتحاد و یکجہتی اور مشترکہ کاوشوں کا ثمر تھی۔

حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیاب قرار پانے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب

اس کانفرنس میں حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے معروف اور جلیل القدر اساتذۂ کرام کی شرکت نے اس علمی تقریب کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ کیا۔

بلاشبہ، اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف طلاب کے اندر علمی ذوق، محنت اور مسابقت کے مثبت جذبے کو فروغ دیتی ہیں، بلکہ باہمی اتحاد، اخوت اور علمی ہم آہنگی کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ کامیاب طلاب کی حوصلہ افزائی درحقیقت علم و تحقیق کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خوبصورت، بامقصد اور قابلِ تقلید علمی محفل کے انعقاد پر تمام ہیئات کے معزز صدور، منتظمین اور معاونین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے باہمی تعاون اور اخلاص کے ساتھ اس علمی و تربیتی پروگرام کو کامیاب بنایا۔

حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیاب قرار پانے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب

اس موقع پر امتحاناتِ لجنۂ موحدہ میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام عزیز طلاب کو صمیمِ قلب سے مبارک باد پیش کی گئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام کامیاب طلاب کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاصِ نیت اور مزید علمی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے اور انہیں دینِ مبین کی خدمت اور مکتبِ اہلِ بیتؑ کی ترویج و اشاعت کے لیے بہترین کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha