اتوار 1 نومبر 2026 - 14:58
یکم نومبر 1947ء؛ یومِ آزادیِ گلگت بلتستان 

حوزہ/گلگت بلتستان کو خداوند متعال نے گوناگوں قدرتی وسائل سے مالامال فرمایا ہے۔یہاں کی سرزمین قدرتی معدنیات، قدرتی چشمے،سرسبز و شاداب مقامات اور بہترین آب و ہوا سمیت دیگر کئی اہم خصوصیات سے مالامال ہے۔یہاں کے باشندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج کا خاتمہ کرکے ایک آزاد حیثیت و مقام حاصل کرنے کے بعد اس خوبصورت خطے کو بغیر کسی شرط و شروط کے پاکستان کے حوالے کردیا۔

تحریر: مولانا عباس رئیسی

حوزہ نیوز ایجنسی| گلگت بلتستان کو خداوند متعال نے گوناگوں قدرتی وسائل سے مالامال فرمایا ہے۔یہاں کی سرزمین قدرتی معدنیات، قدرتی چشمے،سرسبز و شاداب مقامات اور بہترین آب و ہوا سمیت دیگر کئی اہم خصوصیات سے مالامال ہے۔یہاں کے باشندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج کا خاتمہ کرکے ایک آزاد حیثیت و مقام حاصل کرنے کے بعد اس خوبصورت خطے کو بغیر کسی شرط و شروط کے پاکستان کے حوالے کردیا۔

اسکی بنیادی وجہ پاکستان کا اسلامی مملکت ہونا اور اسلام کے نام پر بننا تھا؛ لیکن افسوس اس دن سے آج تک یہاں کے باسیوں کو تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔نہ صرف اس خطے کو اسکی بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا بلکہ یہاں کے وسائل پر قبضے کی کوششیں ھمیشہ کرتے رہے۔اور آج اس خطے کے قدرتی معدنیات پر عالمی استعماری قوتیں نظریں جمائے ہوئے ہیں اور افسوس کا مقام یہ ہے پاکستانی حکومت اس میں سہولت کاری بھی کررہی ہے۔اسی طرح اس خطے کے عوام کو بےجا تنگ کرنا جھیلوں میں ڈالنا جیسے واقعات معمول بن چکا ہے۔ایسے میں فطری طور پر یہاں کے باشندوں کی دل میں اس سسٹم کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جس کا ذمہ دار نالائق اور ناکام حکمران ہیں۔

ہم اس سرزمین کے محافظ تھے ہیں رہیں گے

یہاں کے لوگوں کو بےجا تنگ کرنا بند ہو جانا چاہیے

یہاں کے معدنیات سمیت قدرتی وسائل پر استعماری قوتوں امریکہ جنایت کار کے حوالے کرنے والی باتیں ختم ہونی چاہیے۔

اس سرزمین میں آئے دن بڑھتی ہوئی جرائم قتل و غارتگری اور ناامنی کا روک تھام ہونا چاہیے ۔

تاکہ یہ خوبصورت خطہ نہ صرف اس خطے کو بلکہ پورے پاکستان کو ایک خوشحال سرزمین بنانے میں کردار ادا کرسکے۔

یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر سرزمین بے آئین گلگت بلتستان کے باسیوں کی خدمت میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha