اتوار 1 نومبر 2026 - 17:14
ڈھاڈر بولان بلوچستان میں مجلسِ فاطمی کا انعقاد: حضرت زہراء (س) کی اسلام کے لیے قربانیوں کو خراجِ تحسین

حوزہ/سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراؑ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مسجد امام موسیٰ کاظمؑ، ڈھاڈر، ضلع بولان بلوچستان پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراؑ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مسجد امام موسیٰ کاظمؑ، ڈھاڈر، ضلع بولان بلوچستان پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس سے مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراؑ کی عظیم شخصیت، فضائل و مناقب، سیرت و تعلیمات اور اسلام کی سربلندی کے لیے آپؑ کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

بلوچستان پاکستان؛ ڈھاڈر بولان میں مجلسِ فاطمی کا انعقاد: حضرت زہراء (س) کی اسلام کے لیے قربانیوں کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی زندگی تمام مسلمانوں، بالخصوص خواتین کے لیے بہترین نمونۂ عمل ہے۔ آپؑ کی سیرتِ طیبہ ہمیں حق گوئی، صبر و استقامت، عبادت، تقویٰ اور دینِ اسلام سے وفاداری کا درس دیتی ہے۔

اس موقع پر برادر امجد علی عباسی، برادر سفیر حسین سولنگی اور دیگر منقبت خوانوں نے بارگاہِ سیدہ فاطمہ زہراؑ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرتے ہوئے خوبصورت منقبت پڑھی، جس سے محفل کا ماحول عقیدت و مودت سے معطر ہوگیا۔

مجلس کے اختتام پر بارگاہِ الٰہی میں دعا کی گئی اور حضرت فاطمہ زہراؑ کی مظلومانہ شہادت پر پرسہ پیش کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha