پیر 2 نومبر 2026 - 16:48
خانہ فرہنگ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ثقافتی و ادبی معاہدے پر دستخط

حوزہ /خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن پشاور پاکستان کے درمیان فنونِ لطیفہ، علم و ادب، ثقافت اور تہذیبی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن پشاور پاکستان کے درمیان فنونِ لطیفہ، علم و ادب، ثقافت اور تہذیبی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ثقافتی و ادبی معاہدے پر دستخط

رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز خانہ فرہنگ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت یاسین خلیل مہمانِ خصوصی جبکہ جنرل منیجر پاکستان ٹیلی وژن پشاور ابراہیم کمال صدرِ محفل تھے۔

تقریب کی مشترکہ میزبانی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر سجاد اورکزئی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری مریم خان نے انجام دیے۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ثقافتی و ادبی معاہدے پر دستخط

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بعد ڈاکٹر حسین چاقمی اور پروفیسر سجاد اورکزئی نے معاہدے کے اغراض و مقاصد، اہمیت اور مجوزہ طریقۂ کار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اس اشتراکِ عمل کے ذریعے دونوں اداروں کی ثقافتی، ادبی اور فنکارانہ سرگرمیوں کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ مشترکہ پروگراموں اور عملی منصوبوں کے ذریعے پاکستان اور ایران کے تہذیبی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور اور کریئیٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ثقافتی و ادبی معاہدے پر دستخط

اس موقع پر ابراہیم کمال نے پاکستان ٹیلی وژن کی جانب سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ یاسین خلیل نے اس معاہدے کو دو عظیم تہذیبوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha