ہفتہ 10 اکتوبر 2026 - 13:06
حرم امام حسینؑ کی جانب سے فلسطینی مریضوں کے مفت علاج کا اعلان قابلِ تحسین ہے: امام جمعہ نجف اشرف

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے فلسطینی مریضوں کے علاج اور ان کی منتقلی کے اخراجات مفت برداشت کرنے کے اعلان پر عتبہ حسینیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی انسان دوستی اور دیگر مسلمانوں کے تئیں ذمہ داری کا اہم مظہر قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے فلسطینی مریضوں کے علاج اور ان کی منتقلی کے اخراجات مفت برداشت کرنے کے اعلان پر عتبہ حسینیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی انسان دوستی اور دیگر مسلمانوں کے تئیں ذمہ داری کا اہم مظہر قرار دیا۔

سید صدرالدین قبانچی نے حسینیۂ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران مختلف دینی، علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عتبہ حسینیہ نے فلسطینی مریضوں کے استقبال، ان کے مفت علاج اور نقل و حمل کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، جو قابلِ قدر اقدام ہے۔

خطاب کے دینی حصے میں انہوں نے ’’اہل بیت علیہم السلام نجات کا راستہ ہیں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس حدیث کا حوالہ دیا کہ میرے اہل بیت تمہارے درمیان کشتیِ نوح کی مانند ہیں؛ جو اس پر سوار ہوا، نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا، وہ غرق ہوگیا۔

انہوں نے ولایتِ اہل بیت علیہم السلام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے امام زین العابدین علیہ السلام سے منقول روایت پیش کی کہ اگر کوئی شخص حضرت نوح علیہ السلام کی عمر کے برابر عبادت کرے، دن میں روزہ رکھے اور راتوں کو عبادت کرے، لیکن ولایتِ اہل بیت علیہم السلام کے بغیر اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے تو اس کی عبادت اسے فائدہ نہیں پہنچائے گی۔

امام جمعہ نجف اشرف نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنی اسرائیل کا ایک عبادت گزار اپنی کثرتِ عبادت سے انتہائی کمزور ہوگیا تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ محض عبادت کافی نہیں، بلکہ بندے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسی راستے سے اللہ کی بارگاہ میں آئے جس کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عبادت کے ساتھ ولایتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی بھی ضروری ہے اور مؤمنین کو چاہیے کہ وہ اپنی دینی زندگی میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور رہنمائی کو بنیادی اہمیت

دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha