بدھ 13 اگست 2025 - 19:42
میرزا جواد آقا ملکی تبریزی کی نظر میں اربعین کے آداب

حوزہ / میرزا جواد آقا ملکی تبریزی رحمۃ اللہ علیہ، جو خود کئی بار نجف سے کربلا تک پیدل سفر کر چکے ہیں، اپنی کتاب ’’ترجمہ المراقبات‘‘ میں اربعین حسینی کے دن مراقبہ اور اس کی تعظیم پر تاکید کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام حسین اور اہل بیت علیہم السلام کے بے شمار عاشق، نیز بعض علماء اور حتیٰ کہ مراجع تقلید بھی کربلا کا پیدل سفر کر چکے ہیں۔ میرزا جواد آقا ملکی تبریزی، جو مراجع عالی قدر میں سے ایک تھے اور متعدد بار عتبہ علویہ سے عتبہ حسینیہ کی طرف پیدل سفر کیا، اربعین حسینی کے دن مراقبہ اور اس کی تعظیم کے بارے میں فرماتے ہیں:

’’بہر حال مراقبہ کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ 20 صفر (اربعین) کو اپنے لیے غم و ماتم کا دن قرار دے اور کوشش کرے کہ امام شہید علیہ السلام کی زیارت ان کے مزار پر جا کر کرے، خواہ زندگی میں صرف ایک بار ہی کیوں نہ ہو۔ جیسا کہ حدیث شریف میں مومن کی علامات پانچ امور بیان کی گئی ہیں: دن رات میں ۵۱ رکعت نماز پڑھنا، زیارت اربعین، دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا، پیشانی خاک پر رکھنا اور نمازوں میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے کہنا‘‘۔

ماخذ: ترجمہ المراقبات، کریم فیضی، صفحہ 85

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha