منگل 24 نومبر 2026 - 20:06
شہید علی ناصر صفوی کا زندگی نامہ پہلی بار منظر عام پر آگیا

حوزہ/شہید علی ناصر صفوی کی فکری و نظریاتی جدوجہد، فکرِ مقاومت سے وابستگی اور خیمۂ ولایت کے جانباز سپاہی کی زندگی پر مشتمل کتاب کو علمی و فکری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب میں ان کی شخصیت، فکری جدوجہد، نظریاتی وابستگی اور فکرِ مقاومت کے لیے خدمات کو قلم بند کیا گیا ہے۔ شہید صفوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو تحقیقی اور تاریخی انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ ان کے فکری سفر اور نظریاتی مؤقف کو بھی موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔

شہید علی ناصر صفوی کی شہادت کو 26 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ 25 نومبر 2000ء کو رات کے وقت امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے خوشاب پنجاب پاکستان کے علاقے جوہر آباد میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا تھا جس میں علی ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے تھے۔

شہید صفوی کو فکرِ مقاومت کا علمبردار اور خیمۂ ولایت کا جانباز سپاہی قرار دیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی اور نظریاتی جدوجہد پر مبنی یہ تصنیف ایک ایسی شخصیت کے افکار و کردار کو محفوظ کرنے کی کوشش ہے جن کی زندگی کا بڑا حصہ اپنے نظریاتی مؤقف اور فکری وابستگی کے لیے جدوجہد میں گزرا۔

کتاب کی اشاعت کو علمی، فکری اور نظریاتی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور اسے سراہا بھی جا رہا ہے۔ اس کا مقصد نئی نسل کو شہید علی ناصر صفوی کی زندگی، فکر اور نظریاتی سفر سے متعارف کرانے کے ساتھ ان کی جدوجہد کو تاریخی ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha