پیر 23 نومبر 2026 - 23:33
جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دسمبر میں کراچی میں ہوگا

حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس 11، 12 اور 13 دسمبر 2026ء کو شہرِ قائد کراچی، صوبہ سندھ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید فتح رضوی کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس 11، 12 اور 13 دسمبر 2026ء کو شہرِ قائد کراچی، صوبہ سندھ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید فتح رضوی کریں گے۔

اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، اراکینِ مرکزی مجلسِ نظارت، علمائے کرام اور سینئر برادران بھی خطاب کریں گے۔

جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دسمبر میں کراچی میں ہوگا

اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ نظارت اور مرکزی کابینہ کے اہم اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جن میں تنظیم کے مستقبل، فعالیت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے سال 2025ء تا 2027ء کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین بھرپور شرکت کریں گے۔ اس دوران تنظیمی کارکردگی، فعالیت اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مجلس عاملہ کی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل کے تعین کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha