حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر کے وفد کی قیادت فرزندِ محسنِ ملت مولانا اسحاق حسین نجفی نے کی جبکہ وفد میں مولانا فخر الدین اور مولانا قیصر بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مولانا اسحاق حسین نجفی نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کو 6 دسمبر 2026ء، بروز اتوار، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

اس موقع پر حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی(رہ) کی گراں قدر دینی، ملی، سماجی اور قومی خدمات کا تذکرہ بھی کیا گیا۔
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مرحوم شیخ محسن علی نجفی(رہ) کی علمی، دینی اور ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شخصیت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے موقع پر مولانا سید انتصار مہدی بھی موجود تھے جنہیں جامعۃ الکوثر کے وفد نے خصوصی طور پر 6 دسمبر کو منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔











آپ کا تبصرہ