پیر 23 نومبر 2026 - 19:02
جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

حوزہ/ جامعہ سفینہ النجات گمبٹ سندھ پاکستان میں نامور فلسفی، مفسر اور عارف علامہ محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں ’’عصر حاضر میں مذہبی فہم کی تشکیلِ نو‘‘ کے موضوع پر ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی رئیسی اور ڈاکٹر کاظم سلیم نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ سفینہ النجات گمبٹ سندھ پاکستان میں نامور فلسفی، مفسر اور عارف علامہ محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں ’’عصر حاضر میں مذہبی فہم کی تشکیلِ نو‘‘ کے موضوع پر ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی رئیسی اور ڈاکٹر کاظم سلیم نے خطاب کیا۔

جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

سیمینار کا بنیادی محور علامہ طباطبائی کے قرآنی، فلسفیانہ اور عرفانی افکار کی روشنی میں عصر حاضر کے فکری و تہذیبی تناظر میں مذہبی فکر کی تشکیلِ نو، دینی تصورات کی معقول تفہیم اور جدید انسان کے فکری و معرفتی سوالات سے بامعنی مکالمے کی علمی استعداد کا جائزہ لینا تھا۔

سیمینار میں علامہ طباطبائی کی علمی شخصیت اور ان کے افکار کے عالمی اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس سلسلے میں فرانس کے ممتاز فلسفی اور اسلام شناس پروفیسر ہنری کربن (Henry Corbin) کے ساتھ ان کے علمی و فلسفیانہ مکالموں کا خصوصی ذکر کیا گیا، جو 1958ء سے 1977ء تک جاری رہے۔

جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

ان نشستوں میں اسلامی فلسفے، تشیع، قرآنی حکمت، عرفان اور مغربی فلسفیانہ روایت کے مابین تقابلی مباحث زیرِ بحث آتے رہے۔ ہنری کربن نے علامہ طباطبائی کی علمی و روحانی شخصیت اور اسلامی فلسفے کی گہرائی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کے افکار سے اثر پذیری قبول کی۔

جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

مقررین نے اس علمی مکالمے کو اس حقیقت کا نمایاں ثبوت قرار دیا کہ علامہ طباطبائی کی فکر کسی مخصوص علمی روایت یا جغرافیائی خطے تک محدود نہیں، بلکہ اس میں مختلف تہذیبی و فکری روایتوں سے مکالمے اور عصر حاضر کے بنیادی سوالات کا سامنا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔

جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

سیمینار میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ علامہ طباطبائی کا قرآنی منہج، فلسفیانہ استدلال اور عرفانی بصیرت آج بھی مذہبی فکر کی علمی تجدید، دینی فہم کی گہرائی اور جدید دنیا میں دین کے معقول و مستدل تعارف کے لیے ایک اہم فکری سرمایہ ہے۔

جامعہ سفینہ النجات سندھ میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی سیمینار

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha