اتوار 22 نومبر 2026 - 20:50
مدرسہ علمیہ الولایہ قم میں تحقیق کے فروغ پر علمی نشست: تحقیق؛ فکری استعمار کے مقابلے کا مؤثر علمی ہتھیار، مقررین

حوزہ/مدرسہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شعبۂ تحقیق کے زیر اہتمام ہفتۂ تحقیق کے موقع پر بائیسویں علمی نشست منعقد ہوئی؛ جس میں علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شعبۂ تحقیق کے زیر اہتمام ہفتۂ تحقیق کے موقع پر بائیسویں علمی نشست منعقد ہوئی؛ جس میں علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

مدرسہ علمیہ الولایہ قم میں تحقیق کے فروغ پر علمی نشست: تحقیق؛ فکری استعمار کے مقابلے کا مؤثر علمی ہتھیار، مقررین

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت قاری نجف علی مؤمنی نے حاصل کی۔

اس علمی نشست سے دو علماء نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام شمسی پور، نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے پاکستان نے پاکستان کے دینی مدارس میں تحقیق کی موجودہ صورتِ حال، اس کی اہمیت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

مدرسہ علمیہ الولایہ قم میں تحقیق کے فروغ پر علمی نشست: تحقیق؛ فکری استعمار کے مقابلے کا مؤثر علمی ہتھیار، مقررین

انہوں نے پاکستان کے مدارس میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، معیار کی بہتری اور مستقبل کے تحقیقی لائحۂ عمل کے حوالے سے بھی مفید رہنمائی فراہم کی۔

حجت الاسلام ڈاکٹر عابدی نژاد، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ تھے نے مکتبِ امامینِ انقلاب کی روشنی میں تحقیق کی اہمیت، خصوصیات اور بنیادی تقاضوں پر بصیرت افروز گفتگو کی۔

انہوں نے اس نکتے پر زور دیا کہ ایسی تحقیق جو عالمی استعماری طاقتوں کے فکری و عملی تسلط اور ان کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہ رکھتی ہو، اپنے حقیقی مقصد تک نہیں پہنچ سکتی۔ لہٰذا محققین کے لیے ضروری ہے کہ وہ تحقیق کے آغاز سے قبل استعمار کی حقیقت، اس کی فکری بنیادوں، حکمتِ عملی اور موجودہ صورتِ حال کا گہرا ادراک حاصل کریں، تاکہ ان کی علمی کاوشیں معاشرے کی حقیقی فکری و معرفتی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ استعماری قوتوں کے مقابلے میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مدرسہ علمیہ الولایہ قم میں تحقیق کے فروغ پر علمی نشست: تحقیق؛ فکری استعمار کے مقابلے کا مؤثر علمی ہتھیار، مقررین

اس علمی نشست میں حوزہ علمیہ کے مختلف مدارس، جوامعِ روحانیت کے نمائندگان، اساتذہ اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ اس علمی نشست کا اختتام ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha