اتوار 18 اکتوبر 2026 - 16:22
ایم ڈبلیو ایم قم کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس شارٹ کورس کا اہتمام؛ طلاب کی کثیر تعداد شریک

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبۂ میڈیا کے زیرِ اہتمام آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے شارٹ کورس کا تیسرا سیشن مدرسہ الولایہ قم میں منعقد ہوا، جس میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبۂ میڈیا کے زیرِ اہتمام آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے شارٹ کورس کا تیسرا سیشن مدرسہ الولایہ قم میں منعقد ہوا، جس میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس تربیتی نشست میں شرکاء کو چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اور اس سے مربوط جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، افادیت، عملی اطلاق اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم قم کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس شارٹ کورس کا اہتمام؛ طلاب کی کثیر تعداد شریک

کورس کے دوران اساتذہ نے مصنوعی ذہانت کی مختلف جہات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے مؤثر اور ذمہ دارانہ استفادہ کس طرح علمی، تعلیمی، ابلاغی اور کاروباری سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر بنا سکتا ہے۔ شرکاء کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے فوائد کے ساتھ اس کے ممکنہ خطرات، محدودیتوں اور محتاط استعمال کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تربیتی نشست کا بیشتر حصہ عملی مشقوں پر مشتمل تھا، جس کے دوران اساتذہ نے شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے چیٹ جی پی ٹی سے متعلقہ ٹولز اور ان کے استعمال کے طریقۂ کار سے روشناس کروایا۔

اس عملی تربیت کا مقصد شرکاء کو محض نظری معلومات فراہم کرنا نہیں، بلکہ انہیں جدید ڈیجیٹل ذرائع سے عملی طور پر استفادہ کرنے کے قابل بنانا تھا۔

کلاس کے اہم موضوعات میں تحقیقی مقالہ جات اور علمی تحریروں کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، ویڈیو کلپس بنانے کے طریقۂ کار، مؤثر پرومپٹ (Prompt) لکھنے کے اصول، اساتذہ کے لیے جدید تدریسی طریقے، نیز میڈیا اور کاروبار کے مختلف شعبوں میں چیٹ جی پی ٹی کے کردار اور امکانات شامل تھے۔

کورس کے دوران اساتذہ نے ان موضوعات کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے عملی مثالوں کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔

ایم ڈبلیو ایم قم کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس شارٹ کورس کا اہتمام؛ طلاب کی کثیر تعداد شریک

مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر اس تربیتی پروگرام کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

شرکاء نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی شارٹ کورسز کے انعقاد پر زور دیا، تاکہ طلاب جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر علمی، تحقیقی، تعلیمی اور ابلاغی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین قم شعبۂ میڈیا کی جانب سے اس شارٹ کورس کا انعقاد جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اور اس کے مؤثر استعمال کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد طلاب کو عصرِ حاضر کے ڈیجیٹل تقاضوں سے روشناس کروانا اور انہیں مصنوعی ذہانت کے مثبت، مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha