حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں بروزِ جمعہ ایک مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی؛ جس میں مرحوم حجت الاسلام امتیاز حسین کمیلی اور مدرسے کے سینئر طالب علم کے مرحوم والد شیخ فضل حسین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مجلسِ ترحیم کا آغاز نمازِ مغربین کے فوراً بعد قرآن خوانی سے ہوا، جس میں اساتید اور طلاب نے شرکت کی اور تلاوتِ قرآن کا ثواب مرحومین کے نام ہدیہ کیا۔
قرآن خوانی کے بعد حجت الاسلام مصطفٰی مہدی نے خطاب کیا۔
انہوں نے مرحومین کی دینی خدمات اور اخلاقی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کا دنیا سے رخصت ہونا علمی اور دینی ماحول کے لیے ناقابلِ فراموش نقصان ہے۔
مجلسِ ترحیم میں اساتید، طلاب اور مقامی مؤمنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔









آپ کا تبصرہ