پیر 23 نومبر 2026 - 23:42
مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت سینٹرل پنجاب کے تحت ’’شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں اربعین کی اہمیت‘‘ کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت علیہم السّلام سینٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام ’’شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں اربعین کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و فکری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکتبِ اہلبیت کے جید علمائے کرام نے اربعینِ حسینیؑ کی اہمیت، فلسفۂ شہادت، پیغامِ کربلا اور شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں خصوصی اظہارِ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیت علیہم السّلام سینٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام ’’شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں اربعین کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و فکری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکتبِ اہلبیت کے جید علماء کرام نے اربعینِ حسینیؑ کی اہمیت، فلسفۂ شہادت، پیغامِ کربلا اور شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں خصوصی اظہارِ خیال کیا۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام ڈاکٹر علامہ سید دانش علی نقوی، حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد علی ممتاز، حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد عیسیٰ امینی اور حجۃ الاسلام علامہ گلزار حسین فیاضی نے خطاب کیا۔

مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت سینٹرل پنجاب کے تحت ’’شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں اربعین کی اہمیت‘‘ کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے اپنے خطابات میں اربعینِ حسینیؑ کی عظیم الشان دینی، روحانی، فکری اور عالمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اربعین محض ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ امام حسینؑ کے آفاقی پیغام، حق و صداقت، ظلم کے خلاف استقامت، انسانی بیداری اور اتحاد و اخوت کا مظہر ہے۔ انہوں نے شہیدِ امت کی تعلیمات کو عام کرنے اور نوجوان نسل تک فکرِ حسینیؑ منتقل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت سینٹرل پنجاب سے وابستہ کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی اور علمی و فکری نشست کو رونق بخشی۔

مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت سینٹرل پنجاب کے تحت ’’شہیدِ امت کی تعلیمات کی روشنی میں اربعین کی اہمیت‘‘ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، امن و امان، اتحادِ امت اور تعجیلِ ظہورِ امام زمانہؑ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha