حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کے مفتی جعفر حسینؒ یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ پندرہ روزہ حسینی مطالعاتی نشست میں مرحوم ڈاکٹر عنایت بابر کی بلتستان میں انسانیت کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن بلتستان کے سینئر ترین رکن حاجی مسلم حسین نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عنایت بابر نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ بلتستان کے عوام ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے ڈاکٹر عنایت بابر کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے بلتستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
آخر میں حاجی مسلم حسین نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلندیٔ درجات و مغفرت کے لیے دعا کی۔
نشست کے شرکاء نے بھی مرحوم کی انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔










آپ کا تبصرہ