جمعہ 20 نومبر 2026 - 00:42
شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیرِ اہتمام آیت الله وحید خراسانی و دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس

حوزہ/شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ بلتستان پاکستان کے زیرِ اہتمام آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی، سابق رکن گلگت بلتستان کونسل سید عباس رضوی، سید جعفر شاہ رضوی (سنکرمو)، آخوند احمد (کمنگو)، شیخ باقر نجفی (ہلال آباد) اور خانم رباب (مہدی آباد)، دخترِ مجاہدِ ملت اور زوجہ سید عباس الموسوی، کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، واعظین، ذاکرین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ بلتستان پاکستان کے زیرِ اہتمام آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی، سابق رکن گلگت بلتستان کونسل سید عباس رضوی، سید جعفر شاہ رضوی (سنکرمو)، آخوند احمد (کمنگو)، شیخ باقر نجفی (ہلال آباد) اور خانم رباب (مہدی آباد)، دخترِ مجاہدِ ملت اور زوجہ سید عباس الموسوی، کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، واعظین، ذاکرین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیرِ اہتمام آیت الله وحید خراسانی و دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس سے حاجی عارف حسین، نمائندہ امامیہ آرگنائزیشن ضلع کھرمنگ، سید محمد عرفانی، امام جمعہ کمنگو گونس، سید شبیر الموسوی، ڈپٹی سیکریٹری اسلامی تحریک، مولانا محمد تقی تقوی اور سید اکبر شاہ رضوی، صدر اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ نے خطاب کیا۔

پروگرام کی نظامت مولانا علی دانش نے انجام دی، جبکہ انجمنِ امامیہ ضلع کھرمنگ کے جنرل سیکریٹری مولانا سلمان کمال نے قرارداد پیش کی۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی رحلت کو عالمِ اسلام کے لیے عظیم نقصان قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ آیت اللہ وحید خراسانی مرجعیت کے عظیم ستون اور محبتِ اہلِ بیتؑ و عشقِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عظیم اسوہ تھے۔ وہ عارفِ کامل اور حکمت و دانائی کے مرشد تھے۔

شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیرِ اہتمام آیت الله وحید خراسانی و دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس

خطبا نے کہا کہ مرجعیت مکتبِ محمدؐ و آلِ محمدؑ کی اصل طاقت اور قوت ہے۔ اسی مرجعیت کی قوت نے عالمی طاقتوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کیے رکھا ہے۔ موجودہ دور میں مرجعیت اور قومی قیادت کے ساتھ وابستہ رہنا انتہائی ضروری ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کے قومی و ملی مسائل پر ہمیشہ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نظر رہی ہے۔ انہوں نے حکمت، دانائی اور شعور کے ذریعے ملت کے وقار اور عزت کا تحفظ کیا اور وحدت و اتفاق کے ذریعے امتِ واحدہ کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ قومی و ملی جماعت کے ساتھ وابستگی ہم سب کی عزت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔

شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیرِ اہتمام آیت الله وحید خراسانی و دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس

اجلاس کے اختتام پر مولانا سلمان کمال نے قرارداد پیش کی، جس میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانی کی رحلت کو عالمِ اسلام کے لیے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے تمام مجتہدینِ عظام اور قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی تنازعات، بالخصوص یمن کے معاملے میں فریق بننے کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرے اور فریقین کے درمیان تصفیے اور قیامِ امن کے لیے مذاکرات کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیرِ اہتمام آیت الله وحید خراسانی و دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس

قرارداد میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ معدنیات کے حوالے سے کمیونٹی اور مقامی آبادی کے تحفظات سنے جائیں اور انہیں دور کیا جائے، مقامی سرمایہ کاروں کو ترجیح دی جائے، جبکہ معدنیات کے شعبے میں آگاہی اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی خصوصی تربیت اور ڈپلومہ کورسز کا اہتمام کیا جائے۔

مزید برآں، محاذ ایریا برولمو اور دیگر علاقوں کی دوبارہ آبادکاری کے لیے عملی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha