ہفتہ 14 نومبر 2026 - 21:31
اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ ذاکر حسین آغا نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایامِ فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد قابلِ تحسین، فلسفۂ غدیر کے فروغ کے لیے بھی خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو/ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، بلتستان ریجن کے زیرِ اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں ہفتہ 03 جمادی الثانی 1448ھ، مطابق 14 نومبر 2026ء، ایامِ فاطمیہ کی تیسری مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ ذاکر حسین آغا نے سورۂ شوریٰ کی آیت 23 کی روشنی میں اجرِ رسالت اور مودّتِ اہلِ بیت علیہم السلام کے حقیقی مفہوم کو بیان کیا۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

شیخ ذاکر حسین آغا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اجر اہلِ بیت علیہم السلام کی مودّت قرار دیا ہے، تاہم مودّت محض زبانی محبت کا نام نہیں بلکہ اس کے تین بنیادی تقاضے ہیں: اہلِ بیتؑ سے تمام رشتوں سے بڑھ کر محبت، دینی رہنمائی کے لیے ان کی تعلیمات و سیرت کو معیار بنانا اور ان کے دشمنوں سے براءت اختیار کرنا۔ اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی اسی وقت ممکن ہے جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کی اولادِ اطہارؑ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کیا جائے۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

انہوں نے معاشرتی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے غم میں آنسو بہانے کے ساتھ ہمیں اپنی زندگیوں کا محاسبہ بھی کرنا چاہیے۔ آج معاشرے میں بھائی بہن کے حقوق ادا نہیں کرتا، بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھا جاتا ہے اور والدین و ہمسایوں کے حقوق بھی فراموش کیے جا رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے عملی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے حقوق العباد کی پاسداری کو فروغ دیا جائے۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

ایامِ فاطمیہ کی مجالس پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور غمِ رسولؐ تاریخِ اسلام کا ایک دردناک باب ہے۔ ایامِ فاطمیہ کا انعقاد اسی مظلومیت، عظمت اور پیغامِ سیدہؑ کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

انہوں نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے ذمہ داران کو سکردو میں ایامِ فاطمیہ کی مجالس کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تجویز دی کہ فلسفۂ غدیر، ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور خطبۂ غدیر کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بھی خصوصی ایام اور پروگرامز مختص کیے جائیں، تاکہ نئی نسل کو غدیر کی حقیقی اہمیت اور تعلیمات سے روشناس کرایا جا سکے۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

اپنے خطاب کے اختتام پر شیخ ذاکر حسین آغا نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے قول، کردار اور قربانی کے ذریعے ولایت و امامت کا دفاع کیا۔ آپؑ کی سیرت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ دفاعِ ولایت محض ایک عقیدہ نہیں بلکہ حق کے راستے میں استقامت، وفاداری اور عملی جدوجہد کا نام ہے۔

اجرِ رسالت کی حقیقی ادائیگی مودّتِ اہلِ بیتؑ اور ان کی تعلیمات پر عملی پیروی میں ہے، شیخ ذاکر حسین آغا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha