حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے تمام اردو زبان علما اور طلابِ عظام کو یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ الحمدللہ، معارفِ قرآن کے تشنگان کے لیے اس علمی و تحقیقی درس کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ نورِ قرآن کے ذریعے دلوں کے بند دریچے وا کیے جا سکیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
درس کے اہم موضوعات و تفسیری اسالیب:
- قرآن کریم کی تفسیر، سماجی رجحان کے تناظر میں
- قرآن بالقرآن
- قرآن بالروایات
- قرآن بالعقل
استادِ درس:
برصغیر کی ممتاز علمی شخصیت اور استادِ حوزہ علمیہ قم، علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
ایامِ درس: ہفتہ، اتوار اور پیر
وقت: نمازِ مغرب کے بعد
زیرِ اہتمام: جامعہ روحانیت بلتستان
داخلے اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
+98 936 325 2358
+98 999 937 8849










آپ کا تبصرہ