۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ عقیدہ توحید دین کی بنیاد ہے۔اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا ناقابلِ معافی ہے۔قرآن کی رو سے شرک کے مرتکب کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔تکبّر نہایت ہی بری صفت ہے ۔اسی بنا پر ابلیس ،شیطان قرار پایا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید دین کی بنیاد ہے۔اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا ناقابلِ معافی ہے۔قرآن کی رو سے شرک کے مرتکب کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔تکبّر نہایت ہی بری صفت ہے ۔اسی بنا پر ابلیس ،شیطان قرار پایا تھا۔گفتار و رفتار میں عاجزی و انکساری پسندیدہ صفت ہے۔زمانہءجاہلیت میں 360 خداﺅں میں کوئی ایک بھی حقیقی ہوتا تو اللہ کا مقابلہ کرتا۔اگر کوئی اور خدا ہوتا تو اس کے بھی نمائندے آتے۔اللہ تعالیٰ کی ذات بہت بلند ہے، اُس کی عظمتوں کا ادراک بھی نہیں کیا جا سکتا۔تمام مخلوقات اس کی تسبیح کرتی ہیں لیکن ہم انسان سمجھ نہیں سکتے۔

علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہ بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حقیقی نمائندے بھی عظیم صفات کے مالک ہوتے ہیں۔وہ انسانیت اور مسلمانوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور خود پر ظُلم وستم ڈھانے والوں سے بھی اسلام کے مفاد کی خاطر تعاون کرتے ہیں جیسا کہ حضرت امام محمدباقر علیہ السلام نے حکومتِ وقت کی پانی کے کنوئیں کھودنے کے صحیح مقام کی راہنمائی کی جب مختلف کنوﺅں سے پانی نکالنے میں انہیں ناکامی ہوئی اور گیس کی وجہ سے مزدور ہلاک ہوگئے۔اس سے سبق ملتا ہے کہ عقیدے سے اختلاف کرنے والوں بھی میل جول رکھنا چاہئے تاکہ ان تک حق کی بات کسی طور پہنچتی رہے۔

امام رضا ؑ کا فرمان ہے کہ کسی کے رہبروں کے خلاف غلط باتیں نہ کریں ورنہ وہ آپ کے پیشواﺅں کے خلاف باتیں کریں گے۔لہٰذا دیگر مذاہب اور مسالک سے قربت اختیار کی جائے،خوشگوار تعلقات قائم کئے جائیں۔اس سے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور معاشرے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے اور حق بات لوگوں تک پہنچانے کا بھی موقع ملے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .