۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ / بحرین میں اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک بیانیہ میں ماہ محرم الحرام کی مجالس کو محدود کرنے کے سلسلہ میں حکومت بحرین کے کرونا وائرس کو بہانہ بنا کر مجالس امام حسین(علیہ السلام) کو محدود کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: ماہ محرم الحرام کی آمد پر بحرین میں جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ گویا امام حسین علیہ السلام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے اس بیان کا متن اس طرح ہے:

 بحرین میں ایک طرف تو ٹریڈ سینٹرز، بازار، سوئمنگ پولز اور کھیل وتفریح کے لئے اسٹیڈیم کھولنے کی تو اجازت دی جارہی ہے لیکن اس کے مقابلے میں ہم ماہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت کا جو آرڈیننس دیکھ رہے ہیں اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ(گویا وہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ)"ہمیں امام حسین علیہ السلام نہیں چاہئیں، امام حسین علیہ السلام سے دوری اختیار کرنی چاہیے اور امام حسین علیہ السلام سے جنگ اب بھی پوری طاقت سے جاری ہے"۔ اگر کسی کا دعوی اس کے برعکس ہے تو وہ بیان کریں اور اس کے لئے دلیل بھی لائے۔

عیسی احمد قاسم

14 اگست 2020ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .