۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: آج علاقے میں بہت اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں جیسے امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کا شام اور عراق سے انخلاء اور یہ عالم اسلام کی فتح و کامرانی کی علامت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے لبنان کے ڈیفنس کالج حماد مغنیه کے طلباء کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی دنیا کی مشکلات حل کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے برجستہ افراد کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔

 اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: لبنان میں مجاہد، دیندار ، انقلابی اور دینی تعلیمات اور ولایت فقیہ کے پیروکار افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں اور یہ افراد دیگر اقوام کے افراد سے ممتاز ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا : اس وقت معاشرے کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو لوگوں کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی دعوت دیں۔ قرآن کریم نے بھی تمام مسلمانوں کو اس اہم ترین امر کی دعوت دی ہے۔

 آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا :علم اور دانش حاصل کرنے والوں کا خدا کے نزدیک بہت بلند مقام ہے۔ان  سب سے اہم دینی اور الہی اصولوں کی معرفت اور معاشرے میں ان کا اجرا ہے۔

 دینی علوم کے اس نامور استاد نے کہا: اہل علم وہ افراد ہیں جو لوگوں کو دینداری، جہاد اور دشمنوں سے مقابلے کی دعوت دیتے ہیں اور اس لحاظ سے ان کے کندھوں پر سنگین ذمہ داریاں ہیں۔

 آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ’’عالم دین وہ ہیں جو ظلم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہتے‘‘ اور یہ خود بہت بڑی فضیلت ہے۔

 انھوں نے کہا: آج ہم خطے میں بہت اچھے واقعات رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں جیسے امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کا شام اور عراق سے انخلاء ہے اور یہ دنیائے اسلام کے لئے فتح و کامرانی کی علامت ہے۔

 انہوں نے آخر میں کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد ہم خطے میں روزبروز لوگوں کی بیداری اور انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کی ترقی اور پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں۔ فرانس میں زرد رنگ کی جیکٹ پہنے مظاہرین کا بھی کہنا تھا کہ ہم انقلاب ایران کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .