۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ دیدار دکتر خواجه پیآیت الله اعرافی مدیر حوزه های علمیه/دکتر خواجه پیری مؤسس مرکز میکروفیلم نور در دهلیری مؤسس مرکز میکروفیلم نور در دهلی با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کی بنا پر میں دہلی میں نور مائیکرو فلم سینٹر جو کہ جناب خواجہ پیری کی کوششوں سے تشکیل پایا ہے، کے کاموں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس مرکز نے درحقیقت شیعہ مکتوبات کی میراث کو دوبارہ سے بحال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نئی دہلی میں نور مائیکرو فلم سینٹر کے بانی اور قدیمی مخطوطات کی مرمت اور ڈس انفیکشن اور پرنٹنگ کی صنعت میں نئے طریقوں کے موجد سے ملاقات کے دوران کہا: آپ نے ایک انتہائی قیمتی کام کو شروع کیا ہے کہ جس نے درواقع شیعوں کی عظیم اور قیمتی میراث کو نجات دی ہے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے مزید کہا: اگر ہمارے ملک میں اس طرح کے مجموعہ کو لانچ کریں تو آپ کے مشکور ہوں گے چونکہ شیعہ تاریخ کے بہت سے قدیم خطی نسخوں اور تحریروں کی نگہداشت بہت ضروری ہے اور ایران میں اس طرح کے مجموعے کا وجود بہت اہمیت رکھتا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: ہم حوزہ علمیہ قم کے احیاء کی 100 ویں سالگرہ کے نزدیک ہیں کہ جسے مرحوم آیت اللہ حاج شیخ عبدالکریم حائری نے 1301 شمسی (۱۹۲۲ء) میں احیاء کیا تھا کیونکہ تاریخ میں قم میں پہلے سے حوزہ علمیہ کا وجود ملتا ہے اور حوزہ علمیہ کے تاریخی دستاویزی مرکز کے ساتھ اس ادارہ کا تعاون انتہائی بابرکت اور مفید واقع ہو گا۔

مجلس خبرگان رہبری (ایکسپرٹس کونسل) میں تہران کے لوگوں کے منتخب نمائندہ نے حوزہ علمیہ کے ساتھ اس ادارہ کے تعاون کے شعبہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حالیہ چند برسوں میں ہم نے وقفیہ امور میں محکمہ اوقاف اور امور خیریہ کے ساتھ تعاون کا آغاز کیا ہے کہ جس کی بنا پر ملک میں مختلف مقامات پر حوزہ اور مدارس سے متعلقہ ۲لاکھ رقبہ کی شناشائی ہوئی ہے کہ جس کے وقف ناموں کا احیاء کیا گیا اور اگر حوزہ علمیہ کے تعلیمی اور تحقیقی امور کے مسئولین بین الاقوامی اطلاعاتی ادارہ کے تعاون کے ساتھ منظم طور پر مختلف نشستوں کا اہتمام کریں تو بدون شک اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے بیانات کے دوران ایم-فل اور ڈاکٹریٹ کی تعلیمی سطح پر برصغیر پاک و ہند کی مختلف جہتوں سے تحقیق اور تعارف کی غرض سے مقالہ اور تھیسز لکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ محققین اور اسکالرز کے مطلوبہ اور ضروری موضوعات پر مبنی ان کے تحقیقی مقالوں کی حمایت کے لئے آمادہ ہے ۔

اس ملاقات کے آغاز میں نور مائیکرو فلم سینٹر کے بانی اور مقام معظم رہبری (ایرانی سپریم لیڈر) کے ہندوستان میں شیعہ قدیمی مخطوطات پر مخصوص نمائندہ جناب مہدی خواجہ پیری نے ایک رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .