۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اتحاد و وحدت

حوزہ / ایران کے صوبہ ہمدان میں دینی علوم کے استاد نے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر یہ اتحاد عملاً قائم ہو جائے تو بہت سارے مسائل اور مشکلات حل ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہرہمدان میں مدرسہ علمیہ میں دینی علوم کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین علی صوفعلی نے طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا:  اسلام بہت خوبصورت دین ہے اگر لوگ دین کی خوبصورتیوں کو محسوس کریں تو دین اور ائمہ معصومین علیھم السلام کے کلام کی پیروی کریں گے۔

 انہوں نے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر ہم  اس اتحاد کو انسانی سماج میں عملی جامہ پہنا لیں اور یہ اتحاد عملاً  قائم ہوجائے تو بہت ساری مشکلات اور مسائل حل ہو جائیں گے۔

 دینی علوم کےاس استاد نے کہا:  اس اتحاد کے ذریعہ ہم اسلامی معاشرے سے استعمار کے اثر و رسوخ کو ختم کرسکتے ہیں ۔

حجۃالاسلام صوفعلی نے کہا:  بزرگ علماء اور اساتذہ کی سیرت رہی ہے کہ وہ علمی محافل میں اختلافات کو دور کر لیتے تھے اور عملی زندگی میں ان اختلافات کی طرف توجہ بھی نہیں دیتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .