۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بھوٹان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملکوں میں شامل

حوزہ/ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے بعد اسرائیل اور بھوٹان کے درمیان بھی سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دائرہ اثر بڑھتا جارہا ہے۔ سلطنت بھوٹان کے ساتھ تعلقات کا قیام اشیا میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے رسوخ کی علامت ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک سال سے مذاکرات جاری تھے اور اب باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں۔

اسرائیل اور بھوٹان کے درمیان معاہدے کی تقریب ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر کے گھر منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفراء نے دستخط کیے۔

اسرائیل کی جانب سے فی الحال واضح نہیں کیا گیا کہ بھوٹان کے دارالحکومت تھمبو میں سفارتخانہ کھولا جائے گا یا نہیں یا پھر بھارت میں اسرائیلی سفیر کو ہی سری لنکا کی طرح وہاں بھی نان ریزیڈینس سفیر مقرر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ریاست بھوٹان کے اب تک دنیاکے صرف 53 ممالک سے سفارتی تعلقات ہیں جبکہ پڑوسی ملک چین سمیت امریکا، برطانیہ، فرانس اور روس سے بھی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

واضح رہے رواں سال چار عرب مسلم ممالک؛ متحدہ عرب امارات، بحرین  اور سوڈان  کے بعد بدھ مت کے پیروکاروں کی اکثریت رکھنے والا  بھوٹان اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے والا پانچواں ملک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .