حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل نے مزید اسلامی ممالک سے تعلقات قائم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں، پیر کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ کا عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، عمان کا مشرق وسطیٰ میں جامع اور انصاف پر مبنی امن کے قیام پر زور۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے ہونے والے معاہدے کے بعد مزید اسلامی ممالک سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں پیر کے روز اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے خلیجی اسلامی ملک عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبد اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مختلف امور خاص کر مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آپ کا تبصرہ