۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
یوکرائن کی حمایت میں افراد بھیجنے کے لحاظ سے اسرائیلی جماعتوں میں اختلاف

حوزہ/ اسرائیل ٹائمز کے مطابق، اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریبا 500000 اسرائیلیوں کی جڑیں یوکرائن سے ملتی ہیں یعنی اتنی تعداد یوکرائنی مہاجرت کر کے اسرائیل میں آباد ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کی حکمران جماعت جو یوکرائن میں افراد بھیجنے کے حامیوں میں سے ہے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے (اسرائیلی) قانون میں کسی جگہ نہیں لکھا کہ دوسرے ممالک کی فوجوں میں شمولیت اختیار نہیں کی جا سکتی جبکہ سابقہ صدر ایہود المرٹ کا کہنا تھا کہ بہت سی جگہوں پر بلخصوص شام کے اندر روس نے ہماری بہت حمایت کی ہے تو ہمیں اس طرح کے فیصلوں میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیل ٹائمز کے مطابق، ہفتے کے دن سے یوکرائنی سفارت خانے نے اسرائیل میں موجود افراد کو روس کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی فوج میں شامل ہونے کے لیے امادہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی یوکرائن کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے وہ اپنی معلومات بالخصوص عسکری معاملے میں جو مہارت رکھتا ہے وہ انہیں ایمیل کریں۔

اسرائیل ٹائمز کے مطابق، اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریبا 500000 اسرائیلیوں کی جڑیں یوکرائن سے ملتی ہیں یعنی اتنی تعداد یوکرائنی مہاجرت کر کے اسرائیل میں آباد ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .