۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
طائرات إسرائيلية معادية تخرق الاجواء اللبنانية

بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کان کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن آج بروز پیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو کرنے کیلئے ابو ظہبی پہنچے۔

کان نے کل اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ممکن کہ موساد کے ڈائریکٹر پیر کے روز امارات کا دورہ کریں۔

بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین روابط کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اکثرذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری کیلئے کئي مرتبہ ابو ظہبی کا دورہ کر چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .