۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ مظاہرین امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور صیہونی حکومت کو رفح شہر پر حملے سے روکا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور صیہونی حکومت کو رفح شہر پر حملے سے روکا جائے۔

اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے کہ بائیڈن حکومت نسل کشی کرنے والی حکومت ہے، مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ رفح سے دور رہو، بائیڈن رفح کا قتل عام بند کرو!

واضح رہے کہ اس وقت رفح میں تقریباً 14 لاکھ افراد موجود ہیں جن میں سے دس لاکھ سے زائد وہ ہیں جو جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے دوسرے علاقوں سے رفح کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں اور صیہونی حکومت رفح پر اندھا دھند حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو رفح پر حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا،صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منصوبے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے صیہونی حکومت کے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے سے عام شہریوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے اس منصوبے کے خلاف دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .