۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
احتجاج

حوزہ/ 8 شوال کو آل سعود و آل یہود کے ذریعے رسول مقبول حضرت محمد مصطفی ص کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا س کے روضے کے انہدام کو 100 سال ہو گئے، ابھی تک ان کی قبریں اجڑی ہوئی ہیں، جس سے ساری دنیا کے مسلمان بے چین ہیں۔ بی بی حضرت فاطمہ زہرا س کی قبر صرف نہیں توڑی گئی بلکہ سیکڑوں صحابائے کرام ام المومنین حضرت خدیجة الکبری س کا مقبرہ بھی ڈاھ دیا گیا جس سے آج تک دنیا اسلام غم و غصہ میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی| غزہ میں ہزاروں بے گناہ بچوں عورتوں مردوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے اور ہزارہا مکانات مساجدو ہاسپٹل کو بیماروں ڈاکٹروں کے ساتھ تہس نہس کر دینے والے صہیونیوں کی کوکھ سے پیدا برطانیہ کے اشارے پر اسلامی اتحاد توڑنے کے لئے پانی کی طرح دولت لٹانے والے عیش و نوش میں ڈوبے ہوئے آل یہود و نصارا کی بیعت کرنے والے کعبہ پر قابض نام نہاد کلمہ گویوں کی آنکھوں کے سامنے رسول کی بیٹی کی اجڑی ہوئی قبر ہے مگر انکو احساس نہیں ہے۔

جونپور میں مجلسِ مظلوم کربلا و تعمیر جنت البقیع کیلئے احتجاج

اسی سلسلے میں ساری دنیا میں اس پورے ہفتے مسلمان مختلف طریقے سے اس ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

آج شیراز ہند جونپور میں بھی اسی سلسلے میں تمام جگہوں پر احتجاج مجالس کانفرنس ہو رہی ہیں آج کے اس احتجاج میں خطیب عبقری مولانا سید نذر محمد زینبی صاحب نے مجلس کو خطاب کیا اور مومنین نے آل سعود مردہ باد آل یہود مردہ باد جنت البقیع کی تعمیر جلد کرائو جلد کرائو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

جونپور میں مجلسِ مظلوم کربلا و تعمیر جنت البقیع کیلئے احتجاج

اس موقع پر مولانا ظفر حسن خان صاحب مولانا دلشاد صاحب مولانا محمد رضا صاحب مولانا محمد شاذان صاحب مولانا محمد زہیر صاحب مولانا انیس صاحب خطیب اھل بیت بلال حسنین صاحب کے علاوہ راشد علی خان رنوی سنجے صاحب قاسم صاحب محسن دریا پوری صاحب خادم عباس صاحب محمد عباس ثمر کامران دانش صاحب منتظر افروز سنجئے سمیر سالم صاحبان موجود تھے۔

جونپور میں مجلسِ مظلوم کربلا و تعمیر جنت البقیع کیلئے احتجاج

اسی سلسلے سے آج صدر امام بارگاہ بیگم گنچ میں بھی مجلس اور کینڈل کا مختصر جلوس نکلا اور جنت البقیع کی تعمیر کے لیئے دعا کرائی گئی اور آل سعود جیسے اسلام دشمنوں کےخلاف نعرے لگے انجمن شمشیر حیدری کے جوانوں نے جوش و خروش سے پروگرام کو آرگنائز کیا۔

جونپور میں مجلسِ مظلوم کربلا و تعمیر جنت البقیع کیلئے احتجاج

جس میں صبا صاحب، نبا صاحب ناظم صاحب، نوشاد صاحب اور فیضی صاحب پیش پیش رہے۔

جونپور میں مجلسِ مظلوم کربلا و تعمیر جنت البقیع کیلئے احتجاج

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .