۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کے جنوب میں واقع علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 16 خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 26 افراد شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح سمیت غزہ شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں کئی جانی نقصان ہوا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مغرب میں المواصی محلے میں ایک مکان اور رفح میں دو دیگر رہائشی مکانات پر حملہ کیا، جس میں فلسطینی ذرائع کے مطابق 16 خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 26 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی حملے کئے ہیں، جس کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 97 ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .