۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
News ID: 398322
22 اپریل 2024 - 15:32
"همه آنها را بکش"

حوزہ/ غاصب صہیونیوں کو غزہ منتقل کرنے کا منصوبہ فاش ہو گیا!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العالم نیوز نیٹورک نے ایک عبرانی چینل کی طرف سے "ان سب کو مار ڈالو" کے عنوان سے شائع ہونے والی دستاویزی رپورٹ میں قابض صہیونی آباد کاروں کے غزہ کی پٹی کے اندر کئی بڑی کالونیاں قائم کرنے کے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔

اس دستاویزی رپورٹ میں کہ جسے مختلف سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے اس میں متعدد آباد کاروں کے بیانات کو نقل کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں منتقل ہونا چاہتے تھے۔

اسی تناظر میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک اسرائیلی آباد کار نے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے مکمل خاتمے کے بعد غزہ رہنا چاہتا ہے ۔

اس رپورٹ میں مزید بیان کیا گیا: ہمارے پاس اس وقت تقریباً 500 فیملی کی فہرست ہے جو غزہ جانے کے لیے تیار ہے، یہ لوگ خود شہروں کی تعمیر شروع کر دیں گے، ہم نے شہروں کے نام تک سوچ رکھے ہیں ، سارا منصوبہ پہلے سے ہی بنایا جا چکا ہے۔

اس دستاویزی فلم نے یہودی آبادکاروں کے منصوبے سوشل میڈیا پر فاش کئے ہیں اس سے لوگوں میں بڑ پیمانے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔

بین الاقوامی اور امریکی انتباہات کے با وجود غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر پر زمینی فوجی آپریشن کے لئے اسرائیل کا اصرار اور اسرائیلی رہنماؤں کی رفح پر حملے کی مسلسل دھمکی کو سوشل میڈیا پر متعدد صارفین تباہ کن اور انسانی المیہ قرار دے رہے ہیں، اگر اسرائیل ایسا کرتا ہے تو ایک ملین سے زیادہ لوگ تباہ اور بے گھر ہو جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .